اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرائز بانڈز اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے خلاف جلد بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ سٹیٹ بینک نے ملک بھر میں پرائز بانڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلروں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو فہرست دے دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے بغیر پرائز بانڈز کی فروخت میں ملوث ڈیلرز ملکی اور غیر ملکی کرنسی ذخیرہ کرنے
میں بھی ملوث ہیں، کراچی کے پندرہ کرنسی ڈیلرز پرائز بانڈز کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں جو تحقیقاتی اداروں کے گھیرے میں آ گئے ہیں، انہیں جلد گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، کریک ڈاؤن کے لیے فہرست پر ابھی کام جاری ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ فہرست میں راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت بڑے شہروں کے ڈیلرز کے نام بھی شامل ہیں۔