بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت سے مذاکرات ناکام، پاکستان انجمن تاجران نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے مارچ کا اعلان کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں، 9 اکتوبر اسلام آبادکی طرف مارچ ہوگا، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، لاک ڈاؤن نہیں کریں گے، ہزاروں کی تعداد میں تاجر ایف بی آر کی عمارت تک جائیں گے،

ہمارے ٹیکسوں سے حکومت کا نظام چلتا ہے،پورے ملک کے تاجروں کو کال دیدی ہے ہزاروں تاجر آبپارہ مارکیٹ پر جمع ہوں گے، پولیس یا انتظامیہ سے ٹکرا ؤکرنے نہیں جا رہے۔ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور ایف بی آر جا کر قرارداد پیش کریں گے،استعمال شدہ موبائل کے کاروبار کا طریقہ کار بتایا جائے، کاروں کی قیمت بڑھ گئی ہے، درآمد بند ہوگئی ہے، جیولرز کے مطالبات ہماری قرارداد کا حصہ ہوں گے۔ہماری قرارداد میں سبزی و فروٹ منڈی و غلہ منڈیوں کے آڑھتیوں پر تجدید لائسنس کی بھاری فیسوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔سمال اور میڈیم سائز کے کاروبار کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اجرا ہمارا سرفہرست مطالبہ ہوگا۔ہول سیلز / ریٹیلرز کو زبردستی سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے لئے پلان ترتیب دے دیا،سینکڑوں تاجر ہمارے ساتھ ہوں گے،9اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا جبکہ 10 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ تمام تنظیموں کی مشاورت سے کریں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…