لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں منشیات کی اسمگلنگ نوجوان نسل کیلئے ناسور کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔ پولیس منشیات فروشوں کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اس وجہ سے نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں منشیات کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی ڈیلیوری کیلئے بچیوں کو استعمال کیا جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ منشیات کے اسمگلروں نے قانونی اداروں
سے بچنے کیلئے ڈیلیوری کیلئے بچیوں کی ڈیلیوری کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ اس طریقہ کار سے اہلکار ان تک نہیں پہنچ پاتے ۔ دوسری جانب وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدارنے تعلیمی اداروں سمیت دیگر مشتبہ جگہوں چھاپے مارنے کا حکم کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات فروشوں کیخلاف اہم آپریشن کرتے ہوئے300سے زائد افراد کو اپنی حراست میں لے کر مقدمات درج کر کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کر دی ہے ۔