اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے تعلیم کی اہمیت کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب تبدیلی تو نہ آئی، کم ازکم تقریر ہی تبدیل کرلیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کنٹینر والی تقریر حکومت میں ایک سال مکمل ہونے کے بعد نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تقاریر میں
تعلیم کی اہمیت کا حوالہ اور ایک سال میںتعلیم کا بجٹ آدھا کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی تعلیم عام ہوگی، عمل یہ ہے کہ آج یونیورسٹیاں بنکوں سے قرض لینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا لیکن ملک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی صحت کا بجٹ بڑھائیں گے،عمل یہ ہے کہ صحت کا بجٹ نصف کردیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی کہ سچ بولوں گا، عمل یہ ہے کہ الیکشن کمشن کو کہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس خفیہ رکھیں۔انہوںنے کہاکہ تقریر تھی بھیک نہیں مانگوں گا، عمل یہ ہے کہ پوری دنیا میں ملک کو بھکاری بنادیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی قرض نہیں لوں گا، عمل یہ ہے کہ ایک سال میں گیارہ ہزار ارب ریکارڈ قرض لے لیا۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی بجلی، گیس سستی کروں گا، عمل 200 فیصد گیس، 30 فیصد بجلی مہنگی۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، عمل علیمہ باجی، جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ معاف۔انہوں نے کہاکہ تقریر سستی میٹرو بناوں گا، عمل پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے، کرپشن پر آنکھیں بند۔انہوں نے کہاکہ تقریر پچاس لاکھ گھر بناوں گا، عمل غریبوں کا کھوکھا، گھر، دکان گرادو۔انہوں نے کہاکہ تقریر ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، عمل لاکھوں لوگ بیروزگار ،عمران صاحب اب محض کنٹینر کی تقاریر سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں؟۔