نیویارک(نیوز ڈیسک)ایپل نے نئی سروس متعارف کرادی ہے ۔ ایپل کی میوزک ایپلی کیشن ، صارفین جس کے ایک عرصے سے منتظر تھے، بالآخرمتعارف کروا دی گئی۔ایپل نے یہ سروس فراہم کرنے کابہت وقت پہلے دیاتھااوراب ایپل نے کافی عرصہ قبل اپنی میوزک سٹریمنگ سروس متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایپلی کیشن کا نام ”ایپل میوزک“ رکھا گیا ہے اور امریکہ میں اس کی قیمت 9.99ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ سروس کا ایک فیملی پیکج بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت 14.99ڈالر ادا کرکے خاندان کے 6افراد اس سروس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خود کار طریقے سے صارفین کو نئے گیتوں کے متعلق آگاہ کرے گی۔اس میں 24ریڈیوسٹیشن بھی متعارف کروائے گئے ہیں جنہیں ”بیٹس ون“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سوشل نیٹ ورک بھی موجود ہے جس پر گلوکار اپنے شائقین سے گفتگو کر سکتے ہیں اور ان کے سوالوں کے براہ راست جوابات دے سکتے ہیں۔جب کہ عام صارفین بھی اس سے مستفید ہونگے ۔اس سروس میں لاکھوں گیت تلاش کیے اور سنے جا سکتے ہیں۔ایپل میوزک پہلی سروس ہے جوایپل نے کمپنی سے غیرمتعلقہ فردجمی لوین سے خریدی ہے، ایپل نے جمی لوین سے اس کی ایپلی کیشن خریدنے کے بعد اسے اپنی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ملازمت دے دی ہے۔ایپل کے اعلیٰ عہدیدار ٹم کک نے ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایپل میوزک کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، اس سروس سے صارفین میوزک سے اس انداز میں لطف اندوز ہو سکیں گے جو آج سے پہلے ممکن نہ تھا۔ اس موقع پر جمی لوین کا کہنا تھا کہ صارفین کو موسیقی کی تمام اصناف ایک ہی ایپلی کیشن میں مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ یہ موسیقی سے محبت کرنے والوں کا خواب تھا جسے شرمندہ تعبیر کر دیا گیا ہے۔اس میں دنیا بھر کے ایسے ریڈیو سٹیشنز کا انتخاب کیا گیا ہے جو 24گھنٹے اپنی نشریات پیش کرتے ہیں۔