اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تھنک ٹینکس نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو کونسل آن فارن افیئرز میں گفتگو کے لیے مدعو کیا۔اس موقع پر ایک امریکی شخص نے سوال کیاکہ اسامہ بن لادن اسلام آباد کے بہت قریب رہ رہا تھا آپ کی ایجنسیوں کو کیوں پتا نہیں چلااور بعدازاں تفتیشی کمیٹی نے اس کا کیا نتیجہ نکالا۔عمران خان نے ان کا جواب دینے کی بجائے 1980کی کہانی دہرانا شروع کی کہ جب
طالبان کو پیدا کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو امریکہ کی ایما پر بنایا گیااور انہیں تربیت پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے دی۔عمران خان کے اس بیان کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے.واضح رہے عمران خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آ رہا ہے جب اقوام متحدہ میں کشمیر ایشو زیر بحث ہے ،ایسے میں عمران خان کی زبانی اس قسم کا بیان وطن عزیز کے مسائل کم کرنے کے بجائے زیادہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔