جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سائنسدان: پہلی مرتبہ چمپینزی کی الکحل سے رغبت کے ثبوت ملے ہیں

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کو پہلی مرتبہ چمپینزی یا لنگوروں کی الکحل سے رغبت کے ثبوت ملے ہیں۔محققین نے مغربی افریقہ کے ملک گنی میں لنگوروں کے پام کے درختوں پر چڑھنے اور وہاں موجود قدرتی طور پر تیار شدہ ’پام سیپ‘ یا نشہ آور ایتھینول پینے کے مناظر ریکارڈ کیے ہیں۔ان لنگوروں میں سے کچھ بہت دیر تک یہ مشروب پیتے رہے اور شراب کی ایک بوتل جتنا مشروب پینے کے بعد واضح طور پر ان پر اس کے اثرات دکھائی دیے اور وہ جلد ہی مدہوش ہو کر سو گئے۔ان شواہد سے محققین اس نیتیجے پر پہنچے ہیں کہ الکحل کے لیے رغبت صرف انسان میں ہی نہیں پائی جاتی بلکہ اس کا دائرہ جانوروں تک پھیلا ہوا ہے۔
اس 17 سالہ تحقیق کے رائل سوسائٹی اوپن سائنس نامی رسالے میں شائع ہونے والے نتائج میں کہا گیا ہے کہ رفیا پام نامی درختوں پر قدرتی طور پر تیار ہونے والا نشہ آور مادہ چمپینزیوں کو سب سے پسند آیا۔
یہ تحقیق گنی میں بساو¿ کے علاقے میں کی گئی جہاں کی آبادی پام کے درختوں سے یہ نشہ آور مشروب جسے ’پام وائن‘ کہا جاتا ہے حاصل کرتے ہیں۔اس کے لیے یہ درختوں کے تنوں پر کٹاو¿ کر کے وہاں پلاسٹک کے برتن لگا دیتے ہیں جن میں اس سے نکلنے والا رس جمع ہوتا ہے۔لنگوروں میں سے کچھ بہت دیر تک یہ مشروب پیتے رہے اور شراب کی ایک بوتل جتنا مشروب پینے کے بعد واضح طور پر ان پر اس کے اثرات دکھائی دیے اور وہ جلد ہی مدہوش ہو کر سو گئے علاقے میں کام کرنے والے محققین نے چمپینزیوں کو گروہوں کی شکل میں ان درختوں پر چڑھتے اور اس رس کو پیتے دیکھا۔اس عمل کے لیے وہ درخت کے پتوں کو چبا کر انھیں ایک سپونج کی شکل دے لیتے اور انھیں رس میں ڈبو کر چوستے پائے گئے۔محققین کی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کمبرلی ہاکنگز کے مطابق کچھ لنگوروں نے تو 85 ملی لیٹر الکحل پیا جو کہ تقریباً شراب کی ایک بوتل کے برابر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ’شراب نوشی‘ کے چمپینزیوں پر واضح اثرات دکھائی دیے اور ان میں سے کچھ تو یہ پیتے ہی مدہوش ہوگئے جبکہ ایک نر چیمپینزی خاص طور پر بےچین دکھائی دیا۔سینٹ اینڈیوز یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھرین ہوبیٹر کا کہنا ہے کہ اس رویے پر مزید اور جامع تحقیق شاندار بات ہوگی جیسے کہ کیا چمپینزی الکحل کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں یا زیادہ مشروب پینے والے لنگور ہینگ اوور کا شکار تو نہیں ہوتے۔انھوں نے کہا ’تحقیق کے نتائج جو بھی ہوں یہ بات طے ہے کہ ساٹھ برس کی تحقیق کے بعد یہ چمپینزی ہمیں مسلسل حیران ضرور کر رہے ہیں۔‘



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…