اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

  وزیر اعظم عمران خان کے تین اہم ممالک کے دوروں کا باضابطہ اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان 18-19  ستمبر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جائیں گے،جہا ں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  اور متحدہ عرب  امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہان سے  بھی  ملا قات کر یں گے۔جہاں سے وزیر اعظم دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہونگے۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 18-19  ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب  اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب او ریواے ای کے دوران دونوں ممالک کی اعلی قیادت کو مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لیں گے اور کشمیر سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل اہم خلیجی ممالک کے دورے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔اس کے علاوہ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات سے متعلق اہم بات چیت ہوگی۔واضع رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب دورے کے دوران اہلیہ کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کرینگے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور یواے ای کے وزرائے خارجہ خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے تھے اور وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا اہم پیغام پہنچایا تھا۔ وزیر اعظم سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔واضح رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا

عہدہ سنبھالنے کے بعد 2 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔دوسری  جا نب عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ٹرمپ سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی، وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…