منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریا، سائنسدانوں نے مصنوعی ٹانگ ایجاد کرلی

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آسٹریا، سائنسدانوں نے مصنوعی ٹانگ ایجاد کی ہے جو پہننے والے کو اصلی عضو کی طرح احساس دلاتی ہے اورٹانگ ضائع ہونے کے بعد وقفے وقفے سے ہونے والے درد سے بھی نجات دلاتی ہے۔آسٹریا میں یونیورسٹی آف لنزکے پروفیسرہیوبرٹ ایگرنے اس کے لیے دو طویل مراحل وضع کیے ہیں پہلے مرحلے میں وہ کٹی ہوئی ٹانگ کے سرے پرموجود باقی ماندہ رگوں اوراعصاب کا آپریشن کرکے اسے ران کی جلد کے قریب پیوست کردیتےہیں اوراس کے بعد ایک ہلکی پھلکی مصنوعی ٹانگ کے اندرونی تلے پرچھ سینسر نصب کئے جاتے ہیں جس سے آنے والے باریک تاراحساس کو کٹی ہوئی ٹانگ کے سرے تک منتقل کرتے رہتے ہیں۔اس ٹانگ کوپہننے والے ایک معذور شخص نے بتایا کہ استعمال ک بعد یوں لگا کہ انہیں اصلی ٹانگ لگادی گئی ہے اور پیرزمین کو محسوس کرنے لگتا ہے54 سالہ ایک شخص کو جب یہ مصنوعی ٹانگ پہنائی گءتو وہ گھاس، چھوٹے پتھروں اور ریت کو محسوس کرنے لگے۔ اس کی بدولت اب وہ پہاڑوں پر چڑھنے کے علاوہ دوڑ بھی سکتے ہیں لیکن برف پرنہیں پھسلے کیونکہ مصنوعی ٹانگ کے سینسر انہیں اپنے پاو¿ں تلے موجود فرش کی خبر دیتےہیں۔مصنوعی ٹانگ کی ایک خاص بات معذور ہونے والے افراد میں ضائع ہوجانے والی ٹانگ کے جھوٹے احساس کا خاتمہ ہے یعنی وہ دن میں کئی بار سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹانگ ضائع نہیں ہوئی بلکہ موجود ہے اوراس طرح وہ بہت پریشان رہتےہیں۔احساس سے بھرپور مصنوعی ٹانگ اس پریشانی کو بھی ختم کرسکتی ہے اوراپاہج ہونے والے افراد نے اسے بہت سراہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…