منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جینیفر لوپیزکا متنازعہ کانسرٹ، مراکشی وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(نیوزڈیسک)مراکش کے وزیر اعظم بنکیران نے رباط میں امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے کانسرٹ کو ٹی وی پر دکھائے جانے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جینیفر لوپیز نے پچھلے ہفتے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کے مجمعے کے سامنے پرفارمنس دی تھی۔ یہ فیسٹیول معمولی تاخیر کے ساتھ 2ایم پبلک ٹی وی نیٹ ورک پر دکھایاگیا تھا۔مراکش کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لوپیز کا کانسرٹ ٹی وی پر دکھانا ایک ’سنجیدہ غفلت‘ تھی اور امریکی گلوکارہ کی پرفارمنس میں ’شرمناک حرکات‘ تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس کانسرٹ کو ٹی وی پر دکھانا ملک کے آڈیو ویڑوئل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے جینیفر لوپیز کے کانسرٹ کے بعد ملک کے وزیر برائے مواصلات کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ موازین فیسٹیول میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس غیر مہذب تھی۔وزیر برائے مواصلات مصطفیٰ خلفی نے یہ پرفارمنس ٹی وی پر لائیو دکھائے جانے کی اجازت دی تھی جس کے باعث ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مصطفیٰ نے مستعفی ہونے کے مطالبے رد کر دیے ہیں۔مقامی میڈیا نے جینیفر لوپیز کو ان کی حرکات اور لباس کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کئی رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس طلب کیا جائے جس میں اس بات پر بحث کی جائے کہ کیا یہ فیسٹیول ٹی وی پر دکھایا جانا چاہیے تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…