جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

منشیات برآمدگی کیس:سچ کیا اور جھوٹ کیا ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بالآخر خود ہی حقیقت بتادی

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ظلم کی رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے،

مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی اور یہ فراڈ کیس ہے، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا اور جیلوں میں ایذا پہنچانا، اس کے علاوہ حکومت کو کوئی کام نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا انہوں نے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، حکمران ظالم ٹولہ ہے۔منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ہفتے کی صبح جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت کے روبرو پیش کیاگیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیاتھا جب کہ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندار اور باہر تعینات کر دی گئی تھی۔ تاہم انسداد منشیات عدالت میں جج کی عدم موجودگی کے باعث رانا ثنا اللہ کے کیس پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔عدالت کے ریڈر نے رانا ثناء اللہ کے کیس پر14 ستمبرکی تاریخ دے دی جب کہ رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبرتک توسیع کر دی گئی۔واضح رہے کہ اے این ایف نے گاڑی سے منشیات برآمد ہونے پر رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو گرفتار کیا تھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…