منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر ، کرفیو نافذ ، دنیا خاموش کیوںہے ؟کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟ وزیر اعظم نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ،بھارتی فورسز کی جارحیت سے مردو خواتین اور بچے شہید ، پیلٹ گنز سے کئی نابینا ہوگئے،کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ، ہسپتال میں ادویات کی قلت ، بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی بند ہے ، دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش کیوں ہے؟ مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں، کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟

عالمی براردی میں اس رویے سے دنیا بھر کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مسلط جابر مودی سرکار کے کرفیو کا 32 واں دن ہے بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے کشمیری مرد و خواتین اور بچوں کو شہید اور زخمی کیا اور پیلٹ گنز سے نابینابنایا۔وزیر اعظم نے کہاکہ قابض بھارتی افواج نے کشمیری مردوں کو خاندان سے دور کیا اور جیلوں میں ڈالا۔ عمران خان نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے، بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے قلت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مواصلات بند ہونے کے باعث کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی میڈیا میں کشمیر میں جاری بربریت کے بارے میں بتایا جارہا ہے، دنیا کشمیر میں جاری بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دنیا مسئلہ کشمیر پر خاموش کیوں ہے، انہوںنے کہاکہ ، مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں، کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟، عالمی براردی میں اس رویے سے دنیا بھر کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…