اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ایم ٹی آئی آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ کیا ہے؟،وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ اس کا مقصد انتظامی امور اور طبی سہولیات کی فراہمی میں ’اصلاحات‘ لانا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ یا آرڈیننس کا مقصد سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کی اصلاح کرنا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں رواں ہفتے متنازع آرڈیننس ایم ٹی آئی منظور کیا گیا جس کے بعد آج وزیراعظم کا بیان سامنے آیا۔ایم ٹی آئی آرڈیننس کی منظوری کے بعد ینگ ڈاکٹروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہسپتالوں کی (انتظامی) حیثیت بدستور سرکاری ہی رہے گی‘۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’بہتر نظم کے حامل ہسپتال مریضوں کو بہتر سہولیات مہیا کریں گے‘۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایم ٹی آئی ایکٹ 2015 میں نافذ ہوا تھا۔مذکورہ ایکٹ کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کے عہدے تحلیل کردیے جاتے ہیں اور بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹرز منتخب کیے جاتے ہیں۔ایم ٹی آئی آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز میں بھی ’نجی شبعوں سے منسلک ماہرین‘ ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں حکومت پنجاب نے ایم ٹی آئی ایکٹ بحث کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔بعدازاں مئی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی جانب سے ایم آئی ٹی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف پشاور، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں احتجاج کیا گیا اور آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا تھا۔ینگ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم آئی ٹی ایکٹ کے نافذ کے بعد پرچی کی قیمت 50 روپے، مفت ٹیسٹ 800 اور سی ٹی اسکین 8 ہزار روپے کا ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…