منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین، امتحان میں نقل روکنے کیلئے ڈرون کا استعمال

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک )چین میں کالج کے انتہائی اہم داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈرونز کا سہارا لیا جانے لگا ہے۔وسطی چینی صوبے ہینان کے شہرلاو¿ینگ میں دو امتحانی مراکز میں ٹیسٹ کے دوران طالب علموں کی جانب سے چوری چھپے لائی جانے والی ڈیوائسز کے سگنل پکڑنے کیلئےڈرونز استعمال کیے گئے۔ہینان صوبے کی ایک نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ اتوار کو ٹیسٹ کے پہلے دن کسی سگنل کا پتہ نہیں چل سکا۔چین میں ہائی سکول کے تمام گریجوئٹس کیلئے اس ٹیسٹ میں حصہ لینا ضروری ہے کیونکہ اس ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیادی پر ہی انہیں یونیورسٹیوں میں داخلے ملتے ہیں۔ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ استعمال ہونے والے ڈرون پر لاکھوں یوان کی لاگت آئی ہے۔گذشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ میں نوے لاکھ سے زائد ہائی سکول کے طالب علموں نے حصہ لیا۔ اس ٹیسٹ کیلئے طالب علموں اور ان کے والدین پر بے پناہ دباو¿ ہوتا ہے۔اکثر و بیشتر والدین امتحان کے دوران بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے دور دراز شہروں میں بھی جاتے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے ایک سال دہراتے ہیں یا پھر کم تنخواہوں والی ملازمتیں ان کا مستقبل ہوتی ہیں۔انتہائی سخت مقابلہ ہونے کی وجہ سے نقل عام ہے۔ وزارت تعلیم نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ مئی کے آخر سے اب تک 23 لوگوں کو نقل کرنے پر پکڑا جا چکا ہے۔نقل کے دوران پکڑے جانے والے طالب علموں پر اگلے تین سال تک ٹیسٹ پر پابندی لگا دی جاتی ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…