پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی حکام نے نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی،عالمی میڈیا کی رپورٹس میں  افسوسناک انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے نماز جمعہ کے بعد اب نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے وادی اس وقت غم و الم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کے سیاسی ومعاشرتی کیساتھ ساتھ اب مذہبی حقوق بھی پوری طرح سے سلب کر لیے ہیں۔

قابض انتظامیہ نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں کی مساجد میں لوگوں کو جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی جبکہ اب لوگوں کو جنازہ کی نمازوں میں بھی شرکت سے روک دیا گیا ہے۔لوگوں کو مذہبی فرائض سے اس لیے روکا جا رہا ہے کہ کہیں نماز جمعہ اور جنازہ کے اجتماعات بھارت مخالف مظاہروں کی شکل نہ اختیار کر لیں۔ادھر عالمی میڈیا کی رپوٹوں میں کہا گیا ہے کہ پانچ فروری کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے بعد سے اب تک کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باوجود اس مذموم بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ علاقے میں پانچ سو سے زائد مظاہرے کے گئے۔ الجزیرہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سینئر بھارتی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے نماز جمعہ کے بعد اب نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے وادی اس وقت غم و الم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کے سیاسی ومعاشرتی کیساتھ ساتھ اب مذہبی حقوق بھی پوری طرح سے سلب کر لیے ہیں۔ قابض انتظامیہ نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں کی مساجد میں لوگوں کو جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…