اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سکھوں کیخلاف فسادات سے میراکوئی واسطہ نہیں،امیتابھ بچن

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ 1984، دہلی میں سکھوں کے خلاف ہونے والے دنگوں سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔ٹائمز ناﺅ کے ساتھ ایک نشست کے دوران امیتابھ نے کہا ’یہ محض بدنیتی پر مبنی ناقابل یقین جھوٹ ہیں۔میرا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ان الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان دنگوں میں جو کچھ ہوا وہ بہت تباہ کن تھا۔ ایسا دنیا کے کسی حصے میں نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن یہ کہنا کہ میں ان کا ذمے دار ہوں، بہت مضحکہ خیز ہے اور میں عدالت میں لڑوں گا۔خیال رہے کہ امریکا کی ایک عدالت نے امیتابھ کو مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک مقدمہ میں طلب کر رکھا ہے۔نیو یارک کے ’سکھ فار جسٹس‘ گروپ اور 1984 دنگوں کے دو مبینہ متاثرین کی جانب سے دائر اس مقدمہ میں لاس اینجلس میں ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے گزشتہ سال انڈین اداکار کو نوٹس جاری کیے تھے۔انٹرویو کے دوان بگ بی نے مختلف معاملات پر دل کی باتیں کہیں۔ جب بولی وڈ اسٹارسے پوچھا گیا کہ آیا وہ بوفورز سکینڈل کی وجہ سے کانگریس پارٹی سے الگ تو نہیں ہوئے؟ تو انھوں نے کہا ’نہیں۔جہاں تک میرا تعلق ہے، ایسا کچھ بھی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…