پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

حیدر آباد اور خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 مزید کیس سامنے آگئے

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

حیدرآباد/ پشاور ( آن لائن) خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید تین اور حیدرآباد میں دو کیسز سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعود سولنگی نے تصدیق کی ہے کہ لطیف آباد نمبر 11کی رہائشی دس سالہ بچی رباب فاطمہ اور ہالاناکہ کے رہائشی ایک سالہ محب اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد سے بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

پولیو سے متعلق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیسز میں ایک بنوں، ایک ہنگو اور ایک شمالی وزیر ستان سے سامنے آیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدا د 44 ہوگئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی صورت حال خطرناک ہوچکی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…