جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عراق میں کرد دہشت گردوں سے جھڑپ ،تین ترک فوجی جاں بحق

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کے شمالی علاقے میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں ایک جھڑپ میں 3 فوجی مارے گئے۔

ترک فوج نے 2 روز قبل ہی عراق میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ہلاکتوں کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔عراق میں جھڑپ کے حوالے سے جاری بیان میں مقام کا نام واضح نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ پی کے کے کو ترکی، یورپین یونین اور امریکا نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جو شمالی عراق میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ترکی نے رواں سال مئی میں ‘پی کے کے’ کیخلاف زمینی اور فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اس سے قبل ترک فورسز نے عراق کے اندر زمینی کارروائیاں نہیں کی تھیں جبکہ اس اعلان کے بعد دہشتگردوں کیخلاف کئی زمینی اور فضائی کارروائیاں کی گئیں۔خیال رہے کہ پی کے کے نے 1984 میں مسلح کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں بھی علیحدگی کی پر تشدد تحریک کا آغاز کیا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق اس تنازع میں تاحال 40 ہزار سے زائد جانیں جا چکی ہیں۔گزشتہ ہفتے شام میں باغیوں کے زیر اثر علاقے ادلب میں ترک فوجی قافلے پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جہاں 3 شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔ترک وزارت دفاع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ فضائی حملے میں ان کی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب شام کی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ قافلہ ملک میں ان باغیوں کی مدد کے لیے گولہ بارود لے کر داخل ہوا تھا، جو رواں ماہ حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے آخری مضبوط گڑھ سے محروم ہوگئے تھے۔اس حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں تفصیل نہیں دی گئی تھی لیکن ترک وزارت دفاع نے کہا تھا کہ قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شمال مغربی شام کے صوبے ادلب میں ترکی کی آبزرویشن پوسٹس کی جانب جارہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…