ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 37لاکھ غیرقانونی تارکین وطن گرفتار،سعودی وزارت داخلہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین سے پاک مہم کے تحت اب تک 37 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔سعودی ایجنسی میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سعودی شہری بھی شامل ہیں جو اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کی مدد کر رہے تھے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گرفتار شدگان کی مجموعی تعداد37 لاکھ14 ہزار418 ہے جن میں سے 28 لاکھ 99 ہزار 318 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار شدگان کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار573 ہے جبکہ دو لاکھ 42 ہزار 527 ایسے افراد گرفتار ہوئے جو ملک کے سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں دراندازی کرنے والے 62 ہزار825 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 46 فیصد یمنی،51 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی طرح 2718 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے، ان کے ساتھ تعاون کرنے یا انہیں مختلف سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں 4139 افراد گرفتار ہوئے۔ ان میں سے سعودی شہریوں کی تعداد1543 ہے جنہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان میں سے 9 لاکھ 18 ہزار203 غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا ہے جبکہ باقی گرفتار شدگان میں سے بعض سزا پوری کر رہے ہیں اور بعض مملکت سے بیدخل کئے جانے کی کارروائی کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے ملک میں مقیم تارکین کو مملکت میں قیام اور کام کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے 6 ماہ کی مہلت دی تھی جس کے ختم ہونے پر”غیر قانونی تارکین سے پاک مہم“ کا آغاز کیا گیا تھا۔مملکت کے طول وعرض میں جاری اس مہم کے تحت ہر اس شخص کو گرفتار کیا جائے گا جو اقامہ یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…