منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وائی فائی کے ذریعے موبائل چارج کریں ،پریشانی ختم

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)اگر آپ چارجر کی لمبی تاروں سے تنگ آچکے ہیں یا موبائل کے ساتھ چارجر کو اٹھا اٹھا کرپھرنے سے تنگ ہیں تو خوش ہوجائیں کہ آپ کو بہت جلد اس سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا کیونکہ اب امریکی انجینئرزنے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنالی ہے جو WiFiکے ذریعے آپ کے موبائل کو چارج کرے گی۔ambient backscatterنامی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے وائی وائی سگنلز کو توانائی میں تبدیل کرکے موبائل کو چارج کیا جاسکے گا۔ماہرین نے ایک ایسا راؤٹر بنا لیا ہے جسے PoWiFi routersکا نام دیا گیا ہے جس نے پانچ میٹر دور پڑے کیمرے کی بیٹریاں چارج کیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی وجہ سے صارف کی انٹرنیٹ سپیڈ بھی متاثر نہیں ہوتی۔اس ٹیکنالوجی کو گذشتہ اگست میں واشنگٹن یونیورسٹی میں لوگوں کو دکھایا بھی گیا۔انجیئنرشیام گولاکوٹا نے حال ہی میں اس کا پروٹوٹائپ راؤٹر بھی ایک ٹیکنالوجی کانفرنس میں متعارف کروایا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وائی فائی میں ایک ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مختلف آلات آپس میں کمیونیکیٹ کرتے ہیں اور اسی ٹیکنالوجی کو بنیاد بنا کر انہوں نے ٹیلی فون اور لیپ ٹاپ کو چارج کرنے کے کامیاب تجربے کئے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ وائی فائی سے بھیجے گئے سگنلز کو توانائی میں تبدیل کیا گیا اور اس طرح الیکٹرانک آلات کو چارج کیا گیا،جیسے سولر ٹیکنالوجی میں سورج کی شعاعوں کو توانائی کیں تبدیل کیا جاتا ہے بالکل اسے طرح وائی فائی سگنلز کے ذریعے موبائل اور لیپ ٹاپ چارج کرنے کے کامیاب تجربے کئے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…