جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مودی کی ترقی کا سورج کشمیر کیلئے سیاہ ترین وقت ہے، عالمی میڈیا بھی مودی سرکار کےاقدام کے خلاف بول پڑا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی میڈیا بھی مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں اقدام کے خلاف بول پڑا ، معروف امریکی جریدے میں شائع اپنے مضمون میں صحافی ایمی کازم نے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدام کو کشمیریوں کیلئے تاریخ کا سیاہ ترین وقت قرار دیا ہے۔ مودی نے آرٹیکل تھری سیونٹی کے خاتمے کو کشمیریوں کیلئے ترقی کا نیا سورج قرار دیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے مضمون میں ایمی کازم نے کہا کہ دو ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اگرچہ کہ کشمیری خاموش ہیں اور مقبوضہ وادی میں نہ صرف ذرائع مواصلات بند ہیں بلکہ شہری کے نقل و حمل کو بھی انتہائی محدود کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں رہنماوں اور دو وزراء کو حراست میں لینے کا بھی مضمون میں تذکرہ کیا۔اپنے مضمون میں مصنف میں لکھا کہ اگرچہ کہ دہلی کی جانب سے اصرار ہے کہ یہ اقدام کشمیری عوام کے طیش کو قابو میں رکھنے کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں جو کہ خطرناک تشدد کا سبب بن سکتے ہیں۔مصنف نے مودی سرکار کے اقدام کو خطرناک جوا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی حکومت کا کشمیریوں کو خاموش رکھنے کے یہ اقدامات اشارہ دیتے ہیں کہ نئی دہلی کو مظلوم کشمیریوں سے کسی بھی قسم کی ہمدردی نہیں ہے۔مصنف نے آرٹیکل تھری سیونٹی کے خاتمے کے بعد بھارتی اقدامات اور کشمیریوں کے صدمے اور انسانی حقوق کی پامالی کی عدم واقفیت کو نئی دہلی کی کوتاہ اندیشی قرار دیا۔ایمی کازم کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پالیٹ گنز کا استعمال کیا گیا ہے ۔

اگرچہ کہ گزشتہ دہائی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تشدد میں کمی کے باوجود عام کشمیری بھارت سے الحاق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست کو ایک فوجی سمجھتے ہیں جوکہ ہر وقت کشمیریوں کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ایمی نے مضمون میں مزید لکھا کہ مودی سرکار نے خود کو مختلف ظاہر کرتے ہوئے الیکشن میں فتح کیلئے کشمیریوں سے مزید روزگار اور تعلیمی اداروں کے وعدے کیے لیکن اب انہوں نے کشمیریوں کی صورتحال ان مقامی رہنمائوں اور جماعتوں کو ہی قرار دے دیا ہے جوکہ انتخابی سیاست میں حصہ لیتی رہی ہیں۔

مصنف نے مزید لکھا کہ مودی حکومت نے کشمیری رہنماوں کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کے سامنے خود کو ایک مسیحا پیش کرتے ہوئے ایک نئی اور شفاف سیاسی کلاس وہاں پر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مودی سرکار سمجھتی ہے کہ کشمیری اب تنازعات سے تھک چکے ہیں اور وہ اس ازسرنو آغاز کو تسلیم کرلیں گے لیکن بغیر کسی پر خلوص کوشش کے یہ کہنا مشکل ہے کہ ایسا ہوگا کیونکہ مقبوضہ وادی میں تسلسل کے ساتھ لاک ڈاون کے باعث ان کے ذہن یا پھر غصے کو دھندلانا ممکن نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…