اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یورپین سپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے سائنسدانوں نے پہلی بار ایک ایسا تجربہ کیا ہے جس میں زمین سے 400کلومیٹر دور مدار میں ایک خلا نورد نے نیدرلینڈز میں ایک ریسرچر کے ساتھ روبوٹک حرکات کے ذریعے ہاتھ ملایا ہے۔ ”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے نیدر لینڈز کے یورپین سپین اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر میں ایک کمونیکیشن سسٹم لگایا اور اسے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے منسلک کر دیا۔ ای ایس اے کے ٹیلی روبوٹک سپیشلسٹ آندے شائلی کا کہنا ہے کہ ہم نے زمین پر ایک جوائے سٹک کو ردعمل کی طاقت کے ساتھ کنٹرول کیا، اس کے ذریعے ہم نے ناسا کے خلا نورد ٹیری ورٹس کے ساتھ ہاتھ ملایا، ہم نے اس کے ہاتھ کی طاقت کو جوابی طور پر محسوس کیاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین پر پہنچ کر وہ چیزوں کو چھو سکتا ہے۔انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے ذریعے سنگل نے زمین سے لگ بھگ 36000کلومیٹر دو ایک اور سیٹلائٹ تک کا سفر کیا اور پھر وہ سگنل بحر اوقیانوس کے پار امریکا کے ہیوسٹن مشن کنٹرول سے ہوتا ہوا نیدر لینڈز پہنچا اور اس پورے عمل میں 0.4سیکنڈ صرف ہوئے۔