مکہ مکرمہ(آن لائن) رواں سال حج سیزن کے دوران سعودی وزارت صحت مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں حجاج کرام مجموعی طور پر دل کے 787 کامیاب آپریشن کئے ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ادادرے کے مطابق سعودی وزارت صحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں روزانہ کی بنیادوں پر دل کے خصوصی آپریشن کر رہی ہے۔ مذکورہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ صوبے کا ایک اہم ترین طبی مرکز شمار ہوتا ہے۔