پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

سپر ماڈل ایک شو کا 5لاکھ ڈالر معاوضہ لیتی ہیں: وکیل ایان

datetime 6  جون‬‮  2015 |

راولپنڈی (نیوزڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں آج جب ایان علی کی درخواست ضمانت پر سما عت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایان علی سپرماڈل ہیں، ایک شو کا پانچ لاکھ ڈالر معاوضہ لیتی ہیں۔ ایان رقم چھپا کر نہیں لے جارہی تھیں۔ ان کی بات سنے بغیر شروع مچا کر گرفتار کر لیا گیا۔ایان اور اس کے بھائی ذوالفقار نے اپنے مشترکہ پلاٹ اویس نامی شخص کو فروخت کئے۔ یہ رقم ناجائز نہیں تھی۔ ایان کو علم نہیں تھا کہ کتنی رقم لے کر جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ایان کی تذلیل کی گئی جبکہ ہمسایہ ملک انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔راحت فتح علی خان کو بھی بھارت میں ائیرپورٹ پر پکڑا گیا مگر کرنسی سمگلنگ کے الزام کے باوجود انہیں جانے دیا گیا۔ ایان جب عدالت آتی ہیں تو تماشا بنا دیا جاتا ہے۔ کسٹمز پراسیکیوٹر امین فیروز نے ایان علی کی درخواست پر جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ موقع پر ایان علی سے پانچ لاکھ ڈالر برآمد کئے گئے۔بعد میں دوران تفتیش ماڈل نے اعتراف کیا کہ وہ رقم بیرون ملک لے کر جارہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کرنسی سمگلنگ ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید دلائل دیئے کہ اگر ایان علی کی ضمانت منظور ہوئی تو خزانے کو ایک ارب کا نقصان ہو گا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…