منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک :سست انٹرنیٹ سپیڈ والے ملکوں میں تیز رفتار انڈروئیڈ ایپ متعارف

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) فیس بک نے سست انٹرنیٹ سپیڈ والے ملکوں میں کم ڈیٹا استعمال کرنے والی تیز رفتار انڈروئیڈ ایپ فیس بک لائٹ متعارف کروا دی۔فیس بک لائٹ کے پراڈکٹ مینیجر وجے شنکر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فی الحال یہ ایپ ایشیا میں دستیاب ہے اور جلد ہی اسے لاطینی امریکا، افریقہ اور یورپ میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔اس ایپ کا ہدف وہ ملک ہیں جہاں ترقی یافتہ ملکوں کے برعکس اب بھی اکثریت سست رفتار 2Gنیٹ ورک استعمال کرتی ہے۔شنکر نے بتایا کہ وہ لوگوں کو چوائس دینا چاہتے ہیں تاکہ سست انٹرنیٹ سپیڈ کے باوجود وہ فیس بک سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔اس ایپ کے ذریعے نیوز فیڈ، سٹیٹس اپ ڈیٹس، نوٹیفیکیشنز اور فوٹوز تک رسائی ممکن ہو گی لیکن فیس بک کے دوسرے فیچرز مثلاً وڈیوز اور ایڈوانس لوکیشن سروس دستیاب نہیں۔ایپ کا مقصد دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں فیس بک کے دائرہ کار کو پھیلانا ہے۔یاد رہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے چھ ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ مل کر تیار کردہ Internet.org نامی پلیٹ فارم کا اعلان کیا تھا۔اس پیلٹ فارم کا مقصد انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے 4.5 ارب لوگوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…