بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ صرف ایک یہ کام کریں تو دونوں اگلا الیکشن جیت سکتے ہیں،چوہدری شجاعت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو جائیں تو تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دونوں لیڈر مسلم امہ اور خاص طور پر پاکستان میں مقبول ترین لیڈر بن جائیں گے اور اسی بات پر وہ اپنے اپنے اگلے الیکشن آرام سے جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ لابنگ کر کے صدر ٹرمپ کو اس بات پر مجبور کریں اور کسی نتیجہ پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ ثالثی کے ذریعے کشمیریوں کو بھارتی چنگل اور ظلم و ستم سے نجات دلانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں تو سب کرتے ہیں لیکن حتمی حل کوئی تجویز نہیں کرتا، اس سلسلے میں یو این او قرارداد کا حوالہ تو دیا جاتا ہے لیکن اس کی کوئی حیثیت نہیں، اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ کشمیر کی آزاد حیثیت کی بات کی جائے اور اسی پر زور دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب ”سچ تو یہ ہے“ میں تفصیل سے لکھا ہے کہ میں نے اپنے دورہ لیبیا کے دوران صدر کرنل معمر قذافی سے ملاقات میں کشمیر کے مسئلہ پر بات کی تھی تو ناراض ہوئے اور مجھے بتایا کہ میں نے اس مسئلہ پر ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں حکومتوں کو خط لکھا تھا بھارت نے تو جواب دے دیا تھا لیکن پاکستان نے جواب تو کیا دینا تھا انہوں نے خط ملنے کی تصدیق بھی نہیں کی جس پر میں خاصا مایوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کرنل قذافی نے مزید کہا کہ میں اس کے حل کیلئے اپنے خزانے کا منہ کھول دوں گا کیونکہ میں کشمیر کو ایک آزاد حیثیت دلانا چاہتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…