منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

سیلری سے انکم ٹیکس کی رقم کاٹی جاتی ہے،ریٹرن فائل کیوں نہیں کرتے؟تمام  سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے احکامات جاری ،کھلبلی مچ گئی

datetime 26  جولائی  2019 |

فیصل آباد(آن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی سیکرٹری (رولز) ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں صوبہ بھر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء سیکشن 114 کے تحت تمام سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی مد میں رقم کٹوتی کی جاتی ہے۔ وہ اپنی اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل جمع کروائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد

جن کی سیلری سے انکم ٹیکس کی رقم کاٹی جاتی ہے وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے ہیں اور سیلری سے انکم ٹیکس کی کاٹی جانے والی رقم فائل ریٹرن نہیں ہے جس پر تمام سرکاری ملازمین جن کی سیلری انکم ٹیکس کٹوتی کے زمرے میں آتی ہے وہ 2 اگست 2019ء تک اپنی انکم ٹیکس ریٹرن کی فائل جمع کروائیں۔نئے احکامات کے بعد سرکاری ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، جن ملازمین نے اب تک کبھی بھی ٹیکس ریٹرن کی فائل نہیں کئے تھے انہوں نے اس سلسلے میں رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…