جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

غلطی کا احساس؟ مریم نواز نے حکومت پر کیا گیا تنقید ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا،شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی حکومت کی ناکامی کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کی سمجھ کر ٹویٹر پر شئیر کر دی تھی۔تاہم اب مریم نواز کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  مریم نواز نے حکومتی کارگردگی کا پول کھولنے کے چکر میں کیے جانے والا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔مریم نواز نے ٹویٹ میں عالمی بینک کی رپورٹ منسلک کی تھی۔

مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔واضح رہے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عالمی بینک کی رپورٹ سے متعلق تراشے پوسٹ کیے جس میں مالی سال 16.2015 اور 2017-18 تک بجٹ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔رپورٹ میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت خزانہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی حکومت کی بدترین کارگردگی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے آپکو سلام پیش کرتے ہیں۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سچ بولنے کے لیے یقینا حوصہ درکار ہوتا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ اچھا ہوا آپ نے سچ بولا۔براہ مہربانی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو بے نقاب کرتی رہیں۔فیصل جاوید نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم تو یہ سب باتیں بہت لمبے عرصے سے کر رہے تھے اور آخرکار آپ بھی مان گئیں۔۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز پر تنقید کی۔ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ مریم نواز ن لیگ بربادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ سفارش سے پاس ہونے والے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…