اسلام آباد (این این آئی)ایف ایٹ کچہری میں سابق صدر آصف علی زر داری کی سالگرہ کی تقریب میں وکیل جیالے کیک پر لڑ پڑے، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے، سینئر وکلا چھڑاتے رہے۔ جمعہ کو پیپلز لائر فورم کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہاکہ اس تقریب کا انعقاد کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،احتساب سب کا ہونا چاہیے
صرف دکھاوے کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا کام ہے پالیسی دینا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے یوم تشکر بنایا،بھائی کس بات کا تشکر، یہ تو بتائیں ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے؟یہ تو بتائیں پیٹرول کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایف ایٹ کچہری کا شہدا ہال میدان جنگ بن گیا،وکیل جیالے کیک پر لڑ پڑے،ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے،سینئر وکلاء چھڑاتے رہے۔