اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا،ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1900 نا معلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے

datetime 26  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی ) مال روڑ پر بلا اجازت جلسہ کرنے پر متحدہ اپوزیشن کی قیادت کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ شہبازشریف، قمر زمان کائرہ سمیت 58 رہنماوں کو براہ راست نامزد کر دیا گیا۔متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ مال روڑ پر بلا اجازت جلسہ کرنے،

پولیس کے ساتھ جھڑپ، ریلی کی قیادت کرنے اور دیگر دفعات کے تحت متحدہ اپوزیشن کی قیادت کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1900 نا معلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز کے تھانہ میں درج کیا گیا۔ سرکاری ملازمین پر تشدد، سائونڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ قلعہ گجرسنگھ نے بھی بغیر اجازت پبلسٹی اور دیگر دفعات کے تحت اپوزیشن کے کارکنوں کے خلاف دو الگ مقدمات درج کئے ہیں۔یاد رہے لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی مال روڈ پر جلسے اور جلوس کے انعقاد کے خلاف حکم دے چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…