منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ میں نابینا افراد کے لیے خصوصی چھڑی تیار کرلی گئی

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں نابینا افراد کے لیے ایسی چھڑی تیار کرلی گئی ہے جو کئی میٹر کی دوری سے بھی لوگوں کو پہنچان سکتی ہے۔برطانوی یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے تیارکی گئی یہ چھڑی 32 فٹ کے فاصلے سے کسی بھی شخص کا چہرہ پہچان سکتی ہے اور نابینا افرا کو سامنے سے آنے والے شخص کی شناخت سے متعلق بھی بتاسکتی ہے۔ ”ایکسپلور“ نامی اس اسمارٹ چھڑی میں کیمرہ،چہرہ شناخت کرنے والا سافٹ ویئر اور جی پی ایس نظام نصب ہے جس سے راہ دکھانے والی اس سفید چھڑی کو مزید مو¿ثر بنایا جاسکتا ہے۔اس جدید چھڑی کو پکڑنے کے لیے نچلے حصے پر ایک کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو 270 ڈگری پر دیکھ سکتا ہے اس میں موجود ڈیٹا بیس جی میل اور لنکڈان وغیرہ سے آپ کے دوستوں کی تصاویر ظاہر کرتا ہے اور اس چھڑی پر لگے کیمرے سے دوستوں کی تصاویر لے کر اس ڈیٹا بیس میں شامل کی جاسکتی ہیں جب کہ چھڑی میں موجود سافٹ ویئر تصاویر کو پہچان کر اس شخص کا نام، پتا اور دیگر تفصیلات بھی آواز کی صورت میں فراہم کرتا ہے اور یہ آواز نابینا فرد کے کان میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈفون کے ذریعے اس کی سماعت تک پہنچے گی۔چھڑی کے ڈیزائنر طلبا کے مطابق اس میں نصب جی پی ایس نظام نابینا شخص کو آواز کے ذریعے دائیں یا بائیں مڑنے کی ہدایات دیتا ہے اس کے علاوہ جدید چھڑی نابینا شخص کو رکاوٹوں سے بچنے اور اونچی نیچی سڑکوں پر چلنے میں بھی مدد دیتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…