اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

متحدہ اپوزیشن کا جلسہ،اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیاگیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آئین کی پاسدار ی کے وعدے کی سزا دی جارہی ہے وفاداریاں تبدیل نہ کرنیوالوں کو منشیات یا نیب کے کیسز میں پھنسا کر قید کیا جارہا ہے،نالائق، نااہل، سلیکٹڈ عمران خان نے پاکستا ن کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیاہے عمران خان ادارے کے سربراہ کے ہمراہ امریکہ گیا کیونکہ انہیں معلوم ہے انکی بات کوئی نہیں سنے گا، ووٹ کو عزت نہ ملنے کی وجہ سے ملک

آج سنگین مشکلات سے دوچار ہے ملک کے محترم اداروں سے درخواست کرونگی آپ عوام کے ادارے ہیں نااہل اور ناکام عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جلسے سے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمودخان اچکزئی،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جمعیت الحدیث کے عصمت اللہ سالم نے بھی خطاب کیا، مریم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بلوچستان سے محبت کرتے ہیں جب محمود خان اچکزئی نے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تو میں لاہور میں یوم سیا ہ کی ریلی چھوڑ کریہاں آئی،بلوچستان نے اپنے دل چاغی پر ایٹم دھماکہ کرکے پورے ملک میں نعرہ تکبیر کا نعرہ لگایا تھا نواز شریف نے 2دسمبر2017ء کوپاکستان کے آئین کی پاسداری کا وعدہ کیا تھا اس وعدے کی پاداش میں انہیں آج جیل جانا پڑاہم یوم سیاہ اس لئے منارہے ہیں کیونکہ ووٹ کو پاؤں تلے روندا گیا بلوچستان میں 10دن میں ”باپ“ بناکر 500ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنادیا گیاانتخابات میں بھی حقیقی نمائندوں کو چن چن کر دیوار سے لگایا گیااور وفاداریاں تبدیل کی گئیں جنہوں نے غیرت کا مظاہرہ کیا اور پارٹی نہیں چھوڑی انہیں آج 1970ء کے مقدمات یا منشیات کے کیس ڈال کر جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم سیاہ اس لئے منارہے ہیں

کیونکہ نالائق سلیکٹڈ اعظم کو عوام کے سروں پر مسلط کیا گیاآج ملک میں مہنگائی،بے روزگاری ہے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں دوائی خریدنے کے پیسے نہیں ہیں ملک کی ترقی رک چکی ہے لیکن نالائق اعظم کو صرف اس بات کی فکر ہے کہ وہ کس طرح تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے 70سالہ نواز شریف کو جیل میں بند رکھے اسکا اے سی بند کرے اسکا گھر کاکھانا بند کردے مریم نواز کے انٹرویو پرپابندی لگائے میڈیا پر سنسر شپ کرے تاکہ اسکی نالائقی اور

نا اہلی قوم کے سامنے نہ آسکے عمران خان نے پاکستان کو 16ہزار ارب روپے قرض لیکرآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اسکی آواز نہیں نکلتی ٹرمپ نے پچھلی حکومتوں کے بارے میں کہا کہ وہ ہماری ڈکٹیشن نہیں لیتی تھیں اس لئے وہ اچھی نہیں تھیں اسکامطلب یہی ہے کہ پچھلی حکومت نے عوام اور ملک کا سودا نہیں کیا امریکہ کو معلوم تھا کہ عمران خان بھیک مانگتا ہے اس لئے اسکے سامنے پیسوں کی بات کی گئی عمران خان میں اتنی غیرت نہیں ہے کہ

وہ اکیلا ملک کی نمائندگی کرسکتا ہے اسکو معلوم ہے کہ اسکی کوئی بات نہیں سنتا اس لئے وہ ایک ادارے کے سربراہ کو ساتھ لیکرگیاعمران خان دورہ امریکہ میں ٹرمپ کے سامنے بھیگی بلی بن کر بیٹھاتھا۔انہوں نے کہا کہ جو قوتیں ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالتی ہیں انہوں نے صوبوں کے درمیان دوریاں پیدا کی ہیں تاکہ وہ ”باپ‘‘ جیسی حکومت بناسکیں بلوچستان،پنجاب سمیت ملک بھر میں ووٹ کو عزت نہ ملنے کی وجہ سے ملک آج سنگین خطرات سے دوچار ہے لیکن وزیراعظم پر

صرف نواز شریف کا بھوت سوار ہے عمران خان گھٹیا آدمی ہے نالائق اعظم چھوٹا آدمی اور بد دماغ ہے جو اسوقت بھیساکھیوں کی مدد سے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کو نامزد کرکے بلوچستان کو ایک بار پھر نمائندگی دی نواز شریف نے 2013ء میں بلوچستان میں نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی کو کے پی کے میں حکومت بنانے دی کیونکہ وہ خود ووٹ کی عزت کرتے ہیں نوازشریف نے سی پیک کے ذریعے بلوچستان کوپورے ملک سے جوڑا صوبے

کیلئے اضافی منصوبے شامل کرکے سی پیک کی لاگت 45ارب سے بڑھاکر 60ارب کی گوادر پورٹ کو دنیا کی کامیاب ترین بندرگاہ بنانے کا منصوبہ بنایالیکن آج پاکستان کی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور ترقی کو بریک لگ چکی ہے آج میں بلوچستان کے غیور عوام کی عدالت میں نواز شریف کی بے گناہی کا مقدمہ لائی ہوں جج کی ویڈیو تو سب نے دیکھ لی جب جج خود کہہ رہا ہے کہ نواز شریف پرایک پائی کی کرپشن،منی لارنڈنگ،اضافی اثاثے ثابت نہیں ہوئے لیکن پھر بھی نواز شریف جیل کی

کال کوٹھری میں کیوں ہے آج میں نواز شریف کی بے گناہی پربلوچستان کی مہر لگانے آئی ہوں اور اپنے ملک کے محترم اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ عوام کے ادارے میں آپ سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،پنجاب کے ادارے ہیں آپ عمران خان کے ادارے نہیں عمران خان نالائق اور ناکام ہے جس نے ملک کو تاریخی مسائل سے دوچار کردیا ہے آپ ہمارے نمائندے ہیں آپ سے صوبوں کے لوگ ناراض ہیں آگے بڑھیں ناکام،نامراد کا ساتھ چھوڑیں اور عوام کا ساتھ دیں مریم نواز آپ سے پیار کرتی ہے آپ کی عزت کرتی ہے ریاست ماں ہوتی ہے ادارے ماں باپ کا کردار ادا کرتے ہیں نا اہل اور ناکام شخص کیلئے عوام سے ٹکر نہ لیں ادارے عوام کے بلمقابل کھڑے نہ ہوں ووٹ کو عزت دیں عوامی نمائندوں کوحکومت میں آنے دیں ترقی عوامی نمائندوں کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو آخری دھکا لگانے کیلئے پورے ملک سے عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور عوام کو اس عوام دشمن حکومت سے نجات دلائیں گے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…