لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم جماعت الدعوۃ کےسربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے انہیں راستے سے گرفتار کیا گیا ۔ ذرائع نے بتا یا کہ حافظ سعید پر مختلف تھانوں مقدمات درج تھے جن کی ضمانت کیلئے
وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی حراست میں لے لیا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔