منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلیا: دوہزار سال پرانے موتی در یافت

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آثارِ قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا میں دو ہزار سال سے زائد پرانا ایک موتی برآمد ہوا ہے۔آسٹریلیا کی ایک قدیم جگہ پر جاری ایک منصوبے پر کام کرنے والے آثارِ قدیمہ کے ایک سینیئر محقق کو ملنے والے اس موتی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ایسا موتی ہے جسے ’تبدیل‘ نہیں کیا جا سکتا۔یونیورسٹی آف وولونگونگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیٹ سزابوٹیلس نے اے بی سی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ سنہ 2011 میں کمبرلی میں کی جانے والی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے اس موتی کو نقصان سے بچانے کے لیے آثاِر قدیمہ کے ماہرین چار برس تک نان انویسو ٹیکنالوجی استعمال کر کے اس کا تجزیہ کرتے رہے۔آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو کاربن ڈیٹنگ سے معلوم ہوا کہ یہ موتی دو ہزار سال پرانا ہے۔چونکہ یہ موتی بہت گول اور آسٹریلیا کی مصنوعی صنعت کے قریب سے ملا تھا اس لیے آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو یہ ثابت کرنا پڑا کہ یہ جدید تخلیق نہیں ہے۔ڈاکٹر سبابو کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر گول موتی بہت زیادہ نایاب ہوتے ہیں اور ان پر وہ دھبے نہیں ہوتے جو روایتی طور پر ملنے والے موتیوں میں ہوتے ہیں۔ان کا مذید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے موتی پر قدرتی طور پر تمام کلاسک دستخط تھے۔اس موتی کو رواں ماہ کے آخر میں مغربی آسٹریلیا کے میری ٹائم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…