منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ آج کل کیا کررہے ہیں،جانیئے حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوزڈیسک )فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف عرب مو¿رخ ابن خلدون کی کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں۔’مقدمہ‘ کے زیرعنوان یہ کتاب ابن خلدون کی بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔ اسے 1377ء میں عالمگیر تاریخ کے ابتدائی نکتہ نظر کے تحت تحریر کیا گیا تھا۔ابن خلدون کو جدید عمرانیات، تاریخ نویسی اور معاشیات کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔مارک زکربرگ نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا ہے ”مقدمہ” ابن خلدون ایک سال کے لیے میرے زیرِ مطالعہ رہے گی۔ یہ عالمی تاریخ ہے، جسے بارہویں صدی کے ایک دانشور نے تحریر کیا ہے۔ اس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ معاشرہ اور ثقافت کیسے آگے بڑھتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں شہروں کی تخلیق، سیاست، تجارت اور سائنس کے موضوعات بھی شامل ہیں۔“انہوں نے لکھا ہے کہ ”اس وقت جن چیزوں پر یقین کیا جاتا تھا، ان میں سے بہت کچھ سات سو برسوں کی ترقی کے بعد اب رد کردیا گیا ہے۔ تاہم پھر بھی یہ کتاب اس وقت دنیا کے مجموعی نکتہ نظر کو سمجھنے کے لیے کافی دلچسپ ہے۔ “



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…