منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم سامنے آنے کے لیے تیار

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) ایپل کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس کا انعقاد آئندہ ہفتے ہورہا ہے اور اس ایونٹ میں کئی بڑے اعلان سامنے آنے کی توقع ہے اور ان میں سب سے خاص ہے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس نائن۔لگ بھگ عام طور پر ایپل کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر ہی ایپل کی جانب سے اپنے تازہ ترین سافٹ ویئرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور رواں برس بھی کچھ مختلف نہیں۔
آئی او ایس نائن کو بھی اس کانفرنس میں متعارف کرائے جانے کا قوی امکان ہے جس میں زیادہ توجہ سسٹم کے استحکام، بگ فکسز اور او ایس نیٹ ورک کو پرانی ڈیوائسز جیسے آئی فون 4s سے مطابقت پیدا کرنے پر دی جارہی ہے۔تاہم ایپل میپس میں ٹرانزٹ روٹس، آئی پیڈ میں ڈوئل ایپ ویونگ موڈ اور ایک نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ انٹرفیس پروایکٹو وغیرہ سمیت کچھ زبردست نئے فیچرز بھی اس سسٹم کا حصہ ہوں گے۔یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ گوگل ناﺅ فیچر کا جواب ہوگا اور آپ کو تھرڈ پارٹی اپلیکشنز، کانٹیکٹس، پاس بک اور کیلینڈر وغیرہ سے متعلق معمولات بروقت فراہم کرے گی۔
ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے ایک نیا کی بورڈ بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جو کہ پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ موڈ دونوں پر کام کرسکے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…