کوبیک(نیوز ڈیسک) کینیڈین نوجوان نے پانی کے اوپر اُڑنے والے تختے سے طویل ترین سفر کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کینیڈین نوجوان کیٹالن الیگزینڈرو ڈورو نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اس اڑن تختے پر تقریباً 50 میٹر کا سفر طے کیا اور وہ اس دوران کوبیک میں واقع جھیل اُوے ہو پر 275 میٹر سفر کرکے جھیل کی دوسری جانب جاپہنچے۔ اس دلچسپ تختے میں نصب پروپیلر (دھکیلنے والے نظام ) نصب ہے جو اسے دنیا کا پہلا اڑنے والا تختہ بناتے ہیں جب کہ یہ ہووربورڈ جھیل کی سطح سے 5 میٹر بلند رہ کر تیرتا ہے اور اس کی تیار میں اس نوجوان کو ایک سال لگا۔ گنیز بک نے اس جدید بورڈ کی تیاری پرنوجوان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرتے ہوئے اس ایجاد کو مسحور کن قرار دیا ہے۔ ہوور بورڈز کو سب سے پہلے 1989 میں ’’بیک ٹو دی فیوچر‘‘ نامی فلم میں دکھایا گیا تھا جس میں ہیرو کو اس پر اڑتے دکھایا گیا ہے۔