ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنی اہم حریف پارٹی کے رہنما کو دعوت دی ہے کہ وہ ان کے صدارتی محل میں آ کر ’ٹوائلٹ سیٹوں‘ کا جائزہ لیں۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلچ دار اولو نے دعویٰ کیا تھا کہ نئے صداری محل میں سونے کا پانی چھڑی ٹوائلٹ سیٹیں لگائی گئی ہیں۔ اردگان نے کمال کلچ دار اولو کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ انھوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے اپنے غسل خانے کو سجایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے حریف کو صدارتی محل میں ایک بھی سونے کی ٹوائلٹ سیٹ ملتی ہے تو وہ صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو جائے۔ اردگان نے سرکاری ٹی وی پر کہا ’میں انھیں دعوت دیتا ہوں کہ پلیز وہ آئیں اور محل کا دورہ کریں۔ اگر انھیں ایک بھی سونے کی ٹوائلٹ سیٹ ملتی ہے تو میں مستعفی ہو جاؤں گا۔




















































