منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین : اے ٹی ایم مشین کی نئی ٹیکنا لوجی متعارف

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اے ٹی ایم مشین کے ذریعے فراڈ کے خلاف انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے چین نے پہلی دفعہ ایک ایسی مشین متعارف کروادی ہے جو رقم نکالنے والے کے چہرے کی شناخت کرے گی اور ڈیٹا بیس میں محفوظ کی گئی تصویر کے ساتھ میچنگ ہونے پر ہی رقم نکالے گی۔صارف کی تصویر بینک کے ڈیٹا میں محفوظ کی جائے گی اور اے ٹی ایم پر لگا کیمرہ رقم نکالتے ہوئے صارف کے چہرے کی شناخت کرے گا اور اسے ڈیٹا بیس میں سٹور کی گئی تصویر کے ساتھ ملا کر دیکھے گا۔ مشین میں یہ صلاحیت بھی رکھی گئی ہے کہ وہ چہرے میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کو بھی پہچان سکے اور مناسب مقدار میں موجود تبدیلیوں کے باوجود صارف کو پہچان لے۔یہ منفرد مشین سنگہوا یونیورسٹی اور ٹیکنالوجی کمپنی زیکوان کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ مشین کے ذریعے رقم نکالنے کے علاوہ رقم کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا جبکہ یہ تمام جمع کرائے گئے کرنسی نوٹوں کا سیریل نمبر بھی یاد رکھے گی تاکہ جعلی کرنسی کا استعمال ممکن نہ ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…