جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کو 11 مقامات پر آگ لگائے جانے کا انکشاف ،کرپشن کا سرغنہ کون ہے؟سنگین دعویٰ کردیا گیا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے بلین ٹری سونامی کو مختلف مقامات پر آگ لگائی گئی ،عمران خان کے بلین ٹری سونامی میں کرپشن ہوئی ، کرپشن کا سرغنہ عمران خان ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں عمران خان کرپشن نہیں کرتا انھیں کہتے ہیں کہ عمران خان تو کرپشن کی نشانی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کو تو پہلے سے ہی بلین ٹری سونامی پر تحفظات تھے کہ یہ جھوٹا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹری سونامی میں کرپشن کی خیبر پختوانخوا کی پارلیمانی کمیٹی نے تحقیقات کی ، لیکن اس کمیٹی کی رپورٹ کو دبا دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کی رپورٹ کو دبا دیا گیا تاکہ ان کا بھانڈا نہ پھوٹے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی 24 جون کو نیب کی ہٹ دھرمی کے خلاف پشاور میں مظاہرہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چیئرمین نیب کی وہی صورت حال ہے جو روم کے بادشاہ کی تھی کہ جب روم جل رہا تھا اور وہ بانسری بجا رہا تھا ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کو جگانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی تنظیم ایمل ولی خان نے احتجاج کی کال دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں صرف دو سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نہیں ہے بلکہ چیئرمین نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ سب سے زیادہ کرپشن خیبر پختوانخوا میں ہوئی جہاں کی حکمران جماعت 6 سال سے پاکستان تحریک انصاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی خبیر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور ٹرانسپورٹ منصوبے میں 7 ارب کی کرپشن ہوئی ،24 جون کو عوامی نیشنل پارٹی چیئرمین نیب کی جگانے کی کوشش کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختوانخوا حکومت کی کرپشن پر مقتدر ادارے اور ایجنسیاں کیوں خاموش ہیں ؟اب بلین ٹری سونامی منصوبے کو 11 مقامات پر آگ لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹری سونامی کو آگ سازش کے تحت لگائی گئی ہے تاکہ کرپشن کو چھپایا جائے لیکن چیئرمین نیب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ،ہماری ایجنسیاں کیا کام کر رہی ہیں ، یہ انکی بھی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ خبیر پختونخوا میں مالم جبہ منصوبے میں کرپشن ہوئی ، نوادارت چوری ہوئے ، احستاب کمیشن کو تالا لگایا گیا ،یہ سب چیزیں کرپشن کے ضمرے میں آتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب پر فرض ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کریں تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ بلا تفریق احتساب کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…