اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں مئی کے دوران 30 فیصد اضافہ

datetime 19  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں مئی (2019ء) کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، ماہ کے دوران2.315 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران اپریل2019ء کے مقابلے میں ترسیلات زر کی وصولی میں30 فیصد جبکہ مئی2018ء کے مقابلے میں28 فیصد اضافہ ہوا۔ری مالی سال میں قبل ازیں صرف دو ماہ کے دوران ترسیلات کی وصولی2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے اور اگست2018ء میں2.09 ارب ڈالر جبکہ

اکتوبر2018ء کے دوران2.06 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں،جون2016ء￿ کے دوران بھی ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.07 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ ( جولائی تا مئی) کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی وصولی20 ارب ڈالر کے قریب رہی ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایک مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی وصولی20 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھی ہے۔ ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں اضافے کے باعث جاری مالی سال کے اختتام تک اس کا حجم 20 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…