اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ پی ٹی آئی کے کارکن نے زہر کھا لیا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ کے رہائشی پی ٹی آئی ورکر کی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کشی کی کوشش ،نجی ٹی وی کے مطابق یوسف خان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تو اہل محلہ فوری طور پر اسے قریبی ہسپتال لے گئے جہاں یوسف خان کی جان تو بچ گئی لیکن ہسپتال ذرائع کے مطابق اس کی حالت تاحال تشویشناک ہے  یوسف خان سے متعلق معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔ یوسف خان نے موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری

سے تنگ آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی ٹھانی اور زہریلی گولیاں کھا لی تھیں۔ اہل علاقہ اور یوسف خان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے بے روزگار ہے ، یہی بات اس کے دلبرداشتہ ہونے کا سبب بنی ، اہل علاقہ نے یوسف خان کی حالت کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرایا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری بڑھی  ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…