بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سنی لیونی سے گھر خالی کرانے کیلئے کیا کچھ کر نا پڑاسلینانے بتا دیا

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹ لی کا کہنا ہے کہ سنی لیونی اور ان کے خاوند ڈینیل ویبر آسانی سے گھر خالی کرنے کیلئے راضی نہیں تھے اور انہیں اپنا مکان خالی کرانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی۔ سنی لیونی اور ان کے خاوند ڈینیل ویبر نے سلینا جیٹ لی سے ان کا گھر دو سال کی لیز پر لیا تھا تاہم بعد میں اس معاہدے میں توسیع کی جاتی رہی۔ سلینا جیٹ لی شادی کے بعد سنگاپور منتقل ہو چکی ہیں، اس وجہ سے انہوں نے اس معاملے میں زیادہ توجہ نہ دی تاہم جب کچھ عرصہ قبل انہوں نے سنی سے گھر خالی کرنے کیلئے کہا تو سنی اور ان کے خاوند اس کے لئے راضی نہیں تھی۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں سلینا جیٹ لی نے کہا کہ میں نے سنی کو گھر خالی کرنے کا نہیں کہا، میری ٹیم یہ کر رہی تھی اور مجھے میری ٹیم نے بتایا ہے کہ سنی اور ان کے خاوند کا رویہ کافی جارحانہ اور دھمکی آمیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے گھر کی حالت دیکھی تو مجھے بہت پریشانی ہوئی کیونکہ میرا گھر انتہائی گندی اور خراب حالت میں تھا اوراس کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سنی لیونی کے رویئے کی وجہ سے انہیں قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی تا کہ انہیں گھر خالی کرنے کے حوالے سے معاہدے کا پابند بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…