پتوکی (این این آئی )سندھو پیٹرولیم پر کھڑا ڈمپر ٹرک زاہد نامی شخص چوری کرکے لے گیا صدر پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم 381A ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 297/19درج کر لیا تاحال پولیس نامزد چور کو گرفتار نہ کر سکی تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح واں کھارہ کے
رہائشی افتخار ولد عبدالستار کا ڈمپر ٹرک نمبری T.KPKA-136 سندھو پیٹرولیم پر کھڑا تھا جو گزشتہ روز زاہد نامی شخص ٹرک کو چوری کرکے لے گیا تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم 381A ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 297/19 درج کرلیا تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا -