واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ایران پر عائد کردہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کو سنجیدہ لیا جائے گا اور ایسی کسی بھی پیش رفت کا موثر جواب دیا جائے گا، جو ان کی خلاف ورزیوں کا موجب ہوں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بات اس سوال کے جواب
میں کہی گئی، جس میں ایک چینی بندرگاہ پر ایرانی آئل ٹینکر کی موجودگی سے متعلق کہا گیا تھا۔ اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ ایک تیل بردار جہاز ایک لاکھ تیس ہزار ٹن ایرانی تیل لے کر چینی شہر زاؤشان پہنچا تھا۔ محکمہء خارجہ کے ترجمان نے تاہم اس مخصوص واقعے کے تناظر میں امریکی اقدامات پر تبصرہ نہیں کیا۔