جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش، حکومتی بلند و بانگ دعوؤں میں حقیقت کتنی ہے؟ شاہد خاقان عباسی سب سامنے لے آئے

datetime 14  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش اور حکومتی دعوؤں میں کتنی حقیقت ہے سب سامنے لے آئے، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ اس تمام معاملے کی تفصیلات سے آگاہ ہیں، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کو کچھ معلوم نہیں ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان جو سنتے ہیں آ کر بول دیتے ہیں، انہیں تو تیل نکالنے والی کمپنی کا نام بھی نہیں معلوم۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے تمام معلومات ہیں

کہ کام کا آغاز کب اور کیسے ہوا، انہوں نے کہا کہ تیل یا گیس نکلتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن یہ وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک کنویں کی ڈرلنگ ناکام ہو گئی تو مزید تین سے چار کنوؤں کی ڈرلنگ کی جا سکتی ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ کنویں کی ایک ڈرلنگ پر کافی خرچ آتا ہے، تیل و گیس کے ذخائر اگر دریافت نہیں ہوتے تو وزیراعظم کو کل نیب پکڑ کر بھی لے جا سکتی ہے کہ آپ نے ملک کے پیسے کا نقصان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ذخائر دریافت ہو بھی جائیں تو انہیں نکالنے کے لیے کئی برس درکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…