قائداعظم کے پڑنواسے بھارتی بزنس مین کو جاپان میں کس جرم میں دوسال کی قید سنادی گئی

1  مئی‬‮  2019

ٹوکیو(این این آئی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پڑنواسے نیس واڈیا کو جاپان میں منشیات رکھنے کے الزام میں 2سال قید کی سزا سنادی گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق نیس واڈیا کو شمالی جاپان کے ایک ایئر پورٹ سے سنیفر ڈاگ کی نشاندہی پر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا تھا ،

عدالت نے نیس واڈیا کو 2سال قید کی سزا سنائی تاہم ان کی طرف سے25گرام منشیات رکھنے کے اعتراف کے بعد سزا 5سال کیلئے موخر کردی گئی ، ابتدا مارچ میں نیس واڈیا کی گرفتاری اور سزا کی خبر سے واڈیا گروپ کے شیئر کی قیمت میں 17فیصد کمی واقع ہوئی ،47 سالہ نیس واڈیا بھارت کے ممتاز پارسی صنعتکارنسلی واڈیا کے بیٹے ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح اور رتنابائی ( رتی ) کی اکلوتی بیٹی دینا کے بیٹے تھے ،دینا جناح نے صنعتکارنویلی واڈیا سے اپنے والد کی مرضی کے بغیر شادی کی ،1944 میں ان کے ہاں نسلی واڈیا کی پیدائش ہوئی ،74 سالہ نسلی واڈیا کے اثاثوں کی مالیت 7بلین ڈالر ہے،ان کی بیوی سابق ایئر ہوسٹس مورین واڈیامس انڈیا مقابلہ حسن کی روح رواں ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…