پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”سپر فلڈ کا امکان“ تمام سرکاری محکموں کو ہنگامی ہدایات جاری،انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال سپر فلڈ کا امکان ہے اس لیے تمام سرکاری محکمے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے بارشوں سے قبل اپنے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار صورتحال سے بر وقت نمٹا جا سکے، ڈپٹی کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور ٹاؤن افسران شہروں میں نکاسی کے نظام میں بہتری لائیں اور نکاسی آب کے نالوں سے قبضے ختم کرواکر ان کی صفائی شروع کروا دیں،

پینے کے پانی و نکاسی کی ٹوٹی ہوئی لائنوں کی مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ بارشوں کا پانی سڑکوں پر جمع نہ ہو۔مون سون کی ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی زیرصدارت شہباز ہال حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد سید سجاد حیدر، حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، پاک فوج کے افسران، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر محمد عباس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہروں اور دیہاتوں کے نشیبی علاقوں سے بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے نکاسی کی مشینوں کو فعال حالت میں رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ یا کسی فنی خرابی کی صورت میں مشینیں چلانے کیلئے اسٹینڈ بائی جنریٹر زکی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے دوران ہسپتالوں کے علاوہ دیہی بنیادی صحت مراکز میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی تعطیلات پر پابندی لگائیں اور وہاں زندگی بچانے والی ادویات خصوصی طور پر سانپ کے ڈسنے اور پاگل کتوں کے کاٹے ہوئے مریضوں کے علاج کیلئے ویکسینز کی دستیابی کو یقینی بنائیں جبکہ انکے پاس موجود تمام ایمبولینسز کو ہر وقت تیار رکھیں اس کے علاوہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے مختلف امراض سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں

اور لوگوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کیلئے بارشوں کے دوران صبح و شام باقاعدگی سے مچھر مار اسپرے کریں اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود مویشیوں کا سروے کر کے انہیں مختلف مہلک امرض سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں  وہاں امدادی کیمپس لگائے جا سکیں حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کسی بالائی علاقے پر ٹینٹ سٹی قائم کیے جائیں

تاکہ اسکولوں میں امدادی کیمپیں قائم کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے کیونکہ اسکولوں میں امدادی کیمپس قائم کرنے سے تدریسی عمل متاثر ہوتا ہے، محکمہ پولیس کے افسران بھی الرٹ رہیں، انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں اور کہیں بھی بجلی کی تار یا پول گرا ہوا ہو تو اس کی فوری بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ بارشوں کے دوران لوگوں کی اموات کافی حد تک بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں اس لیے اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ موسمیات، ضلعی انتظامیہ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے قریبی رابطے میں رہیں

تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران انکے دفتر میں رین /فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جوکہ نہ صرف لوگوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بروقت قدم اٹھائے گا بلکہ تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی نگرانی بھی کریگا۔ اس کے علاوہ ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کریگا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آبپاشی افسران کے ساتھ دریا کے بندوں کی صورتحال، زمینداری بندوں اور دریا کے پیٹ میں ہونے والے قبضوں کے متعلق اپنی رپورٹ تیار کر کے انکے دفتر میں ارسال کریں جبکہ ممکنہ سیلاب /بارشوں سے نمٹنے کیلئے اپنا اپنا کانٹیجنسی پلان بھی تیار کر کے انکے دفتر میں جمع کرائیں

جس میں سیلاب کی صورتحال میں لوگوں اور مویشیوں کی  محفوظ مقامات پر منتقلی، امدادی کیمپس، لوگوں کی رہائش، انہیں راشن کی فراہمی، علاج و معالجے کی سہولتوں کے علاوہ لوگوں کے مویشیوں کے چارے اور انکے علاج سمیت امن امان کو برقرار رکھنے کے متعلق تفصیلات درج ہو ں۔محکمہ آبپاشی کے افسران نے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2010ء کے سپر فلڈ کے بعد بندوں کی سطح 6فٹ بڑھا دی گئی ہے اور حساس مقامات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے اس کے باوجود بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ تمام تر انتظامات 15جون 2019سے قبل مکمل کیے جائیں گے مگر زمینداری بندوں اور قبضوں کوختم کرانے کیلئے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں جس پر کمشنر نے محکمہ آبپاشی کو اس ضمن میں مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا، انہوں نے ہدایت کی کہ وہ بھی اپنا کانٹیجنسی پلان جس میں افرادی قوت، موجودہ مشینری،

پکٹس کی تعداد اور وہاں تعینات عملے اور اب تک کی بندوں کی ہونے والی مرمت، اسٹون پچنگ، دریا کے اندر سے نکالے جانے والی ریت، کچے کے راستوں اورمویشیوں کے گذرنے سے متعلق تفصیلات شامل ہوں۔بعدازاں کمشنر محمد عباس بلوچ نے حیدرآباد سدرن بائی پاس رنگ روڈ کے حوالے سے ایک اور اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے رنگ روڈ کے منصوبے کی شروعات سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو بھی منصوبے اور پلان میں شامل کرنا بہت خوش آئند بات ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی رائے سے آگاہ کریں یا منصوبے کے حوالے سے کسی ادارے کو کوئی خدشہ ہے تو وہ حکومت کو بتائیں تاکہ رنگ روڈ کا منصوبہ عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہو، اجلاس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کمشنر حیدرآباد کو بریفنگ دی گئی اور اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں چیف انجینئر حیسکو، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائی ویز، چیف انجینئر کوٹری بیراج، ایڈیشنل کمشنر سجاد حیدر، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، اے ڈی سی ون شاہد علی شاہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…