بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔۔؟ پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے متوقع تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان کا چاند کب نظر آگئے ، پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا، محکمہ موسمیات نے متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ ماہ صیام کا چاند 6مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ رمضان کا چاند 5مئی 29شعبان کو نظر آنے کو کوئی ٹھوس امکان نہیں ہے ،

چاند کی پیدائش 5مئی کو 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور غروب آفتاب 7 بج کر 4 منٹ پر ہو گا۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہو گی۔دوسرے جانب اسلامی تہواروں پر قومی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے وزیر مذہبی امور متحرک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق اسلامی تہواروں پر قومی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کیلئے مسودہ بل تیار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئین کی شق 144 کے تحت رویت ہلال پر قانون سازی کیلئے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد درکار ہو گی۔سندھ اسمبلی قانون سازی کے حق میں پہلے ہی قرارداد منظور کر چکی ہے۔ پیر نور الحق قادری نے حمایت حاصل کرنے کیلئے باقی صوبوں کے وزرائے اعلی کو خطوط جاری کر دئیے۔ صوبوں کی حمایت کے بعد رویت ہلال مسودہ بل منظوری کیلئے وفاقی کابینہ بھیجا جائے گا۔ رویت ہلال پر موثر قانون سازی سے مذہبی تہواروں پر قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور عوام کو عیدین پر دو ، دو اعلانوں کی وجہ سے ہر سال ہونے والی ذہنی اذیت سے نجات مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…