بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

حضرت امیر معاویہؓ کے حوالے سے مبینہ توہین آمیز ریمارکس، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا اپنے ریمارکس پر قائم، سلمان تاثیر کا حوالہ دے کر حیرت انگیز موقف اختیار کر لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما اور وزیر برائے حقوق نسواں سیدہ شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر معاویہؓ بارے ریمارکس پر قائم ہیں انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سلمان تاثیر نہ سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں حضرت امیر معاویہ ؓکانام ایسے انداز میں لیا کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان اور دنیا بھرکے مسلمانوں  میں غصے کی لہر دوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ”میری بھی ہسٹری کمزور ہے،کبھی آپ کہہ رہے کہ معاویہ کا طرز حکومت چاہئے،اب پوری ہسٹری اٹھا لیجئے اس میں  معاویہ کا کہیں ذکر نہیں ہے“،اس دوران پروگرام کے میزبان منیب فاروق انہیں روکتے رہے کہ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر ہوناچاہئے لیکن شہلا رضا نے اپنی بات اسے لہجے میں جاری رکھی۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے کہا کہ ”جو علی سے لڑے وہ قابل عزت نہیں“اس طرح کے لوگوں کو قومی ٹی وی پر بین ہونا چاہیے۔ہمارے قومی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی باتیں  کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ شہلا رضا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور انہیں وزارت حقوق نسواں سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…